NEED OF BUSINESS PLAN FOR PM'S LOAN SCHEME
کاروباری منصوبے کی ضرورت
کاروباری منصوبے کی ضرورت اس لئے پیش آتی ہے تا کہ آپ اپنے مجوزہ کاروبارکا تنقیدی جائزہ لے سکیں اور اس پر مزید تحقیق کر سکیں۔ابتدا میں تو یہ شاید عجیب سا محسوس ہومگرمستقبل میں یہ آپ کوممکنہ بھاری نقصان سے بچاتاہے۔کاروباری منصوبہ آپ کے کاروبار میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے مارکیٹنگ کا بھی بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔ جس کی مدد سے آپ سرمایہ کاروں اور بنکاروں کو اپنے کاروبار کی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔آپ کے
کاروبار کی افادیت کا اندازہ آپ کے کاروباری منصوبے اور اس میں پیش کئے گئے جائزوں سے لگایا جاتاہے۔
کاروباری منصوبہ کیسے تیار کیا جائے؟
کاروباری منصوبے کا خاکہ کچھ وضاحتی فقروں اور مالیاتی کھاتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔اگر ممکن ہو تو مالیاتی کھاتوں کی تیاری میں ماہرین سے معاونت ضرور حاصل کریں۔ہر کاروبار کی کچھ انفرادی خصوصیات ہوتی ہیں ۔آپ کو چاہئے کہ آپ اپنے کاروبارمیں ان خاص باتوں کا خصوصاً خیال رکھیں ۔اس مقصد کیلئے آخر میں دیئے گئے اصلاح و بہتری کے نکتہ جات سے فائدہ اٹھائیں۔ کاروباری منصوبہ تیار کرنے کیلئے درکارعنوانات کی فہرست تیار کریں
0 comments:
Post a Comment